Aug ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • ایروان، بندرانزلی میں عالمی نیوی کلسٹر مقابلے

ایران کے شمالی صوبے گیلان کے بندر انزلی میں ایران، روس، قزاقستان اور جمہوریہ آذربائیجان کے تقریبا چار سو کھلاڑیوں کی شرکت سے چھٹے نیوی کلسٹر مقابلے شروع ہو گئے۔

ایران پریس کے مطابق ایرانی بحریہ کے شمالی بحری بیڑے کی میزبانی میں یہ مقابلے  انٹر نیشنل ملٹری گیمز کے تحت ایران کی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر حمزہ علی کاویانی کی شرکت سے منعقدہ ایک تقریب کے ساتھ شروع ہوئے۔

یہ مقابلے سمندر اور ساحل کے دو مراحل میں جنگی کشتیوں سے فائرنگ کے شعبوں میں انجام پا رہے ہیں۔ ان مقابلوں میں ایران کے جوشن اور پیکان نامی میزائل لانچر جنگی کشتیاں بھی شامل ہیں۔

ٹیگس