پاکستانی وزیر خارجہ کا دورۂ تہران
Aug ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تہران میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے اہم ترین دوطرفہ اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی علاقائی ملکوں کے اپنے دورے کے چوتھے مرحلے میں جمعرات کی سہ پہر تہران پہنچے اور ایران کے نئے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی-
افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور دوطرفہ تعاون اس ملاقات کا اہم ترین موضوع تھا- دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اپنی ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ علاقے میں امن و استحکام کی برقراری میں باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا-
پاکستانی وزیر خارجہ کے دورۂ تہران سے قبل ایران کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اس ملاقات کا اصل موضوع افغانستان ہوگا۔