ایران نے کابل دھماکوں کی مذمت کی
ایران کی وزارت خارجہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کی۔
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے نہتے افغان شہریوں کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کی جس میں بچے اور خواتین سمیت 240 سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےافغانستان میں ایک وسیع البنیاد قومی حکومت کی فوری تشکیل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ضروری ہے۔
دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں افغانستان کو ایران کا اہم ہمسایہ اور برادر ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ کی طرح افغانستان کی عظیم و بزرگ قوم کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کا حامی ہے۔
احمد وحیدی نے افغانستان کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے حالات کی وجہ سے بعض افغان شہری ایران کی سرحدوں کے اندر آگئے اور ہم نے انھیں سہولیات فراہم کیں جو افغانستان میں حالات سازگار ہونے کے بعد واپس چلے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا اہم ہمسایہ ملک ہے اور ہم افغانستان کی عظيم قوم کی حمایت میں ماضي کی طرح کھڑے رہیں گے۔
دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ سید رسول موسوی نے کہا ہے کہ تہران افغانستان کے پڑوسی ممالک کا اجلاس منعقد کرانے کے لئے تیار ہےمغربی ایشیا کے امور میں ایران کے نائب وزیرخارجہ سید رسول موسوی نے جمعے کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی گذشت روز کی ملاقات نہایت اہم اورتمام علاقائی و باہمی مسائل میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے لئے ایک روڈ میپ ہےموسوی نے مزید کہا کہ ایران، افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے کے بارے میں پاکستانی وزیرخارجہ کی تجویز کا خیرمقدم کرتا ہے اور تہران میں اس کے انعقاد کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کرتا ہےیاد رہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو تہران میں ایران کے وزیرخارجہ امیرعبداللہیان سے ملاقات میں وسطی ایشیا کے تین ملکوں کے حکام کے ساتھ اپنے مذاکرات کی تفیصلات بیان کرتے ہوئے افغانستان کی تازہ ترین صورت حال کی وضاحت کی ۔افغانستان میں امن و استحکام اور تمام نسلوں اور گروہوں پر مشتمل ایک وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل، ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی گفتگو کے دیگر موضوعات تھےایران کے وزیرخارجہ نے چھے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے انعقاد کے لئے اپنے پاکستانی ہم منصب کی تجویز کا خیرمقدم کیا اور آئندہ دنوں میں تہران میں اس اجلاس کے انعقاد کے لئے ایران کی آمادگی کا اعلان کیا
واضح رہے کہ کل کابل ائیرپورٹ کے باہر یکے بعد دیگرے ہونے والے 3 دھماکوں میں اب تک 90 افراد جاں بحق اور 150 زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 13 امریکی فوجی اور 28 طالبان بھی شامل ہیں ۔