Aug ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکا اور اسرائیل کی دھمکی کا ایران نے دیا دندان شکن جواب

امریکی صدر جو بائیڈن اور صیہونی وزیر اعظم نفتالی بنٹ کی جانب سے ایران کو دھمکی دیئے جانے پر ایران کے ایک سینئر عہدیدار نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے ٹوئٹ کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور صیہونی وزیر اعظم نفتالی بنٹ کی ملاقات اور اس ملاقات کے درمیان ایران کے خلاف دوسرے آپشن کے استعمال پر تاکید، ایک ملک کے خلاف غیر قانونی دھمکی ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ اس دھمکی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنے پاس موجود آپشن کا استعمال کرے۔

فارس نیوز کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بنٹ سے پہلی ملاقات میں کہا کہ ایران کے بارے میں پہلے سفارتی طریقہ کار استعمال کیا جائے گا اور اگر سفارتکاری ناکام ہوتی ہے تو دوسرے آپشن کا جائزہ لیا جائے گا۔

ٹیگس