Aug ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۰ Asia/Tehran
  • لبنان کے لئے ایران کے تیل بردار بحری جہاز نہر سوئز پہنچے

لبنان کے لئے ایندھن کے حامل ایرانی بحری جہاز نہر سوئز تک پہنچ گئے ہیں

لبنان کے ایل بی سی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے لئے ایندھن کے حامل ایرانی بحری جہاز نہر سوئز میں داخل ہونے والے ہیں جو شام کی بانیاس بندرگاہ پر لنگر انداز ہوں گے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانچ سے دس ستمبر تک لبنان کے لئے ایندھن کا حامل ایران کا ایک اور تیل بردار بحری جہاز روانہ ہو جائے گا۔

اس سے قبل حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے لبنان کے لئے ایندھن کے حامل ایرانی بحری جہاز روانہ ہونے کی خبر دیتے ہوئے ایندھن کے حامل ان بحری جہازوں کو ممکنہ طور پر کسی بھی طرح کی جارحیت کا نشانہ بنائے جانے کی بابت سخت خبردار کیا تھا۔واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران لبنان میں ایندھن کا بحران کافی شدت اختیار کر گیا ہے یہاں تک کہ بعض اسپتالوں، کمپنیوں اور نانبائیوں نیز مختلف دیگر خدماتی اداروں کی سرگرمیاں کم یا پھر معطل ہو گئی ہیں۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

 

ٹیگس