ہمسایہ ممالک ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل : ایران
ایرانی کےوزیر خارجہ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ ایران اور متحدہ عرب امارات، تعاون کے فروغ سمیت سفارتکاری کے حصول کیلئے بڑے بڑے اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اس ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ انہوں نے حالیہ دنوں میں بغداد میں منعقدہ عراق کی حمایت کے علاقائی اجلاس کی سائڈ لائن میں متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد سے ملاقات اور گفتگو کی۔
امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہم نے اس ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے رہنما تعلقات کی مضبوطی پر پختہ عزم رکھتے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم باہمی تعلقات کی تقویت اور علاقائی تعاون کے سلسلے میں اپنے ہمسایہ ممالک سے مشاورت اور تعاون کریں گے اور ہمسایہ ممالک سے تعلقات کا فروغ ایران کی تیرہویں حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔