Sep ۰۲, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران کی خاتون کھلاڑی نے پیرالمپک کھیلوں میں لگاتار تیسرا سنہرا تمغہ حاصل کیا

خاتون ایرانی کھلاڑی نے ٹوکیو پیرالمپک میں تیرکمان کے انفرادی مقابلوں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔

ٹوکیو پیرالمپک میں شریک ایرانی دستے نے یہ نواں طلائی تمغہ اپنی خاتون کھلاڑی کی مدد سے حاصل کیا ہے۔ ایران کی زہرا نعمتی نے تیر کمان کے انفرادی مقابلے میں اپنے اطالوی حریف کو ایک سنسی خیز مقابلے میں چھے پانچ سے ہرا دیا۔

زہرا نعمتی نے ٹوکیو پیرالمپک میں طلائی تغمہ حاصل کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ہے۔ وہ اس سے پہلے لندن اور ریو میں ہونے والے پیرالمپک مقابلوں میں بھی طلائی تمغہ حاصل کر چکی ہیں۔
ٹوکیو پیرالمپک میں شریک ایرانی دستہ اب تک سونے کے نو، چاندی کے سات اور کانسی کا ایک تمغہ حاصل کر چکا ہے اور سترہ رنگ برنگے تمغوں کے ساتھ تیرہویں نمبر پر کھڑا ہے۔

ٹیگس