Sep ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran

عراق کی رضاکار فورس الشعبی نے ترکمن باشندوں کے علاقے آمرلی کی آزادی کی سالگرہ کی مناسب پر جنرل قاسم سلیمانی کا نیا ویڈیو جاری کیا ہے۔

شمالی عراق میں دہشت گرد گروہ داعش سے جنگ میں اہم تبدیلی کے طور پر آمرلی شہر کی آزادی کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی رضاکار فورس ابو مہدی المہندس کا نیا ویڈیو جاری کیا ہے۔

اس بے نظیر ویڈیو میں پہلی بار جنرل قاسم سلیمانی کو عراقی کمانڈروں کے درمیان آمرلی کی آزادی کے بارے میں عربی میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو آمرلی علاقے کے پاس ایک کھلی جگہ پر بنایا گیا ہے جس میں جنرل سلیمانی عراق کے دیگر کمانڈروں کے ساتھ زیمن پر بیٹھے ہیں اور آمرلی کی آزاد کا نقشہ ان کے سامنے ہے اور علاقے کی آزاد کے بارے میں آپس میں گفتگو کر رہے ہیں۔

ٹیگس