Sep ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  •  ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہماری پہلی ترجیح : ایرانی بحریہ

ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم بحیرہ خزر کے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈرایڈمیرل شہرام ایرانی نے جمعہ کے روز انزلی فری زون کے کانفرنس ہال میں سی کپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی ایسے ملک کے ساتھ بات چیت کر سکتا ہے جسے پانی تک رسائی حاصل ہو اور ان تبادلوں اور رابطوں میں وہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

ایڈمیرل ایرانی نے کہا کہ ہم بحیرہ کیسپین میں ایران کو دنیا میں ایک ماڈل ملک اور امن اور دوستی کے علمبردار ملک کے طور پر متعارف کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کی بحریہ کی ترجیح دیگر حکومتوں کے مابین بات چیت  کا تسلسل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سی کپ کا ٹورنامنٹ 24 اگست سے3 ستمبر تک انزلی فری زون میں منعقد ہوا۔

ٹیگس