Sep ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران سی کپ کا چیمپیئن بن گیا

اسلامی جمہوریہ ایران بندرانزلی کی میزبانی میں چھٹے بین الاقوامی نیوی کلسٹر کپ کا چیمپیئن بن گیا۔

بندر انزلی کے ساحلی سمندر میں نیوی کلسٹر کپ کے یہ بین الاقوامی مقابلے ایران، روس، آذربائیجان اور قزاقستان کے چار سو فوجی اہلکاروں کی شرکت سے منعقد ہوئے۔

ان مقابلوں میں ایران نے مجموعی طور پر دو سو چار پوائنٹ حاصل کر کے پہلا مقام حاصل کیا۔ کورونا پروٹوکول کے ساتھ منعقد ہوئے ان مقابلوں میں ایران کی آٹھ جنگی کشتیوں نے حصہ لیا۔

  نیوی کلسٹر کپ کے ان مقابلوں میں روس نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ آذربائیجان اور ‍قزاقستان مشترکہ طور پر تیسرے مقام پر رہے۔

واضح رہے کہ نیوی کلسٹر کپ کے یہ مقابلے ہر سال کسی ایک ملک کے سمندر میں منعقد ہوتے ہیں جن میں بحری فوجی یونٹوں کی جانب سے مختلف شعبوں میں مہارت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔

ٹیگس