پاکستان ایران سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے: شاہ محمود قریشی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i392540-پاکستان_ایران_سے_تعلقات_کو_خصوصی_اہمیت_دیتا_ہے_شاہ_محمود_قریشی
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹیلیفون پرگفتگو میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۶:۵۸ Asia/Tehran
  • پاکستان ایران سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے: شاہ محمود قریشی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹیلیفون پرگفتگو میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے مربوط لائحہ عمل کے لیے پاکستانی وزیر خارجہ کی کوششوں کو سراہا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ پاکستانی وزیر خارجہ اس سے قبل ایران کےدورے کے دوران بھی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کرچکے ہیں۔ دونوں ممالک افغانستان میں پائیدار امن اور قومی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں کوشش کررہے ہیں ۔