عراقی وزیر اعظم کا جلد ہی دورۂ ایران
Sep ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۲ Asia/Tehran
عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اگلے ہفتے اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر آ رہے ہیں۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی وزیر اعظم اتوار کے روز ایک اعلیٰ سطحی ودف کے ہمراہ تہران پہنچ رہے ہیں۔ عراقی وزارت خارجہ کے ایک ذریعہ نے اس خبر کی تائید کی ہے۔
سید ابراہیم رئیسی کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد، مصطفی الکاظمی کا یہ پہلا دورۂ ایران ہوگا۔