ایران میں کورونا کی تازہ صورتحال
ایران میں مزید اکیس ہزار سے زائد مریضوں کے اندارج کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد باون لاکھ اٹھاون ہزار سے تجاوز کرگئی ۔
ایران کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران اکیس ہزار ایک سو چودہ مریضوں کا اندارج کیا گیا جن میں سے تین ہزار ایک سو ستاسی مریضوں کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پیش آئی۔
وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد باون لاکھ اٹھاون ہزار نو سو تیرہ ہوگئی ہے جبکہ پینتالیس لاکھ نو ہزار نو سو سے زائد افراد اب تک شفایاب ہوچکے ہیں۔
ایران کی وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں چار سو پینتالیس افراد کورونا کے مقابلے میں جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ تیرہ ہزار تین سو اسی ہوگئی ہے۔
کورونا کے عالمی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں بائیس کروڑ سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں جن سے میں چھیالیس لاکھ بائیس ہزار افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔