Sep ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
  • عراقی وزیر اعظم تہران پہنچ گئے

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی ایک اعلیٰ سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں

بغداد اجلاس کے مقاصد کا تعاقب، دونوں ملکوں کے درمیان توانائی کا تبادل، بغداد میں ایران- سعودی عرب کے درمیان گفتگو کو جاری رکھنا اور دہشتگرد گروہوں کے خلاف جد و جہد میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون، عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے تہران دورے کے اہم اھداف ہیں۔

عراقی وزیر اعظم کے اس دورے میں عراق میں نواسۂ رسول امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی ریلی میں ایرانی زائرین کی تعداد میں اضافے اور جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں امریکی فوجیوں کے جرم کے خلاف قانونی کارروائی اور اقتصادی دین دین اضافے جیسے موضوعات بھی ایران و عراق کے اعلیٰ حکام کے مابین ہونے والی گفتگو کے موضوعات میں شامل ہیں۔

 

 

 

 

ٹیگس