Sep ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۲ Asia/Tehran
  • اپنے فوجی جوانوں کی شہادت کے جواب میں عراقی کردستان میں آپریشن کیا گیا: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق کے کردستان علاقے میں دہشتگرد گروہوں کے خلاف کارروائی کو ایران کے خلاف انکے حملوں کا جواب بتایا  ہے۔

 سعید خطیب زادہ نے اپنی آن لائن ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ عراقی کردستان میں دہشتگرد گروہوں کے ٹھکانے پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کی کارروائی دونوں ملکوں کی سرحد پر ایران کے کئے فوجیوں کی شہادت کے رد عمل میں انجام دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عراق کے ساتھ ملک کے حکام کے سرکاری اور گیر سرکاری سطح پر ہونے والے مذاکرات میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ عراق اپنی سرزمین کو دہشتگرد گروہوں کی آماجگاہ بننے سے روکے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شرمندہ ہونے والے دہشتگرد گروہوں کا استقبال کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران امن و سکون چاہتا ہے۔

مزید دیکھیئے: سپاہ پاسداران کا عراق میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

 

ٹیگس