Sep ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
  • ہندوستانی وزیر اعظم کا مرکزی ایشیا کے ملکوں کو چابہار بندرگاہ سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی ایشیا کے ملکوں کو چابہار بندرگاہ کے راستے تجارت بڑھانے کا مشورہ دیا۔

تسنیم نیوز کے مطابق، نریندر مودی نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کی اکیسویں عمومی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی ایشیا کے ملکوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایران کی چابہار بندرگاہ سے جڑ کر اپنی اقتصادی توانائی کو بڑھا سکتے ہیں۔  

انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ملکوں سے سبھی ملکوں کی ارضی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے خطے کے ملکوں میں آپسی رابطہ مضبوط ہونے پر تاکید کی۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نے تاکید کی کہ علاقائی ملکوں کو آپس میں جوڑنے والے منصوبے، آپسی مشورہ، شراکت اور باہمی اعتماد اور شفافیت کے حامل ہوں۔

قابل غور ہے کہ چابہار بندرگاہ ہندوستان کے لئے اس لئے بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ بندرگاہ اپنی اسٹریٹیجک پوزیشن کی وجہ سے افغانستان، ترکمنستان، ازبکستان، تاجکستان، قرقیزستان اور قزاقستان جیسے مرکزی ایشا کے خشکی میں گھرے ملکوں کی آزاد سمندری راستے تک رسائی کے لئے سب سے نزدیک راستہ ہے۔

ٹیگس