Sep ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • ڈبلیو ایچ او کے سربراہ اور طالبان رہنماؤں کی ملاقات

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیدروس ایڈھانوم نے طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم ملا محمد حسن آخوند سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ 

افغانستان کی شفقنا نیوز کے مطابق یہ ملاقات کابل کے ایوان صدر میں ہوئی جس میں عالمی ادارہ صحت اور طالبان حکومت کے سربراہوں نے افغانستان میں صحت و سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی۔

اس ملاقات میں طالبان حکومت کے نائب وزیر اعظم ملا عبد الغنی برادر اور وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی موجود تھے۔ ابھی تک اس ملاقات کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ پائی ہیں۔

اس سے قبل عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے اپنی ایک رپورٹ میں افغانستان میں دوا اور طبی سازو سامان کی قلت کے حوالے سے خبردار کیا تھا۔

یاد رہے کہ افغانستان میں اقتدار پر طالبان کا قبضہ ہو جانے کے بعد سے اس ملک کو صحی شعبے میں ہونے والی عالمی امداد کا سلسلہ رک گیا ہے اور عالمی ادارہ صحت کا دورہ کابل، اُسے دوبارہ بحال کرنے کے تناظر میں انجام پایا ہے۔

 

 

ٹیگس