Sep ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • برطانیہ کے وزیر خارجہ کے بیان پر ایران کا ردعمل سامنے آ گیا

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے برطانوی وزیر خارجہ لیز ٹروس کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نعرے کبھی بھی قانونی احکامات کا جواب نہیں بن سکتے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹر پیج میں برطانوی وزیر خارجہ لیز ٹروس کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ٹوئٹر پیغامات جو آپ کے مباحثوں سے مختلف ہیں ، اچھے عنوانات ہو سکتے ہیں لیکن نعرے عدالتوں کے دیے گئے قانونی فیصلوں کی جگہ کبھی نہیں لے سکتے۔

خطیب زادہ نے ایران کے وزیر خارجہ امیرعبداللہیان کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ عبداللہیان نے واضح طور پر کہا ، برطانیہ کو اپنا مؤقف تبدیل کرنا چاہیے اور یہ تبدیلی طویل عرصے سے تاخیر کا شکار ہے۔

یاد رہے کہ برطانوی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ لندن نے تہران کو نازنین زاغری کیس کے حوالے سے دباؤ میں رکھا ہوا ہے۔

ٹیگس