کربلا نہ پہنچ پانے والے زائرین کا تہران میں اجتماع
Sep ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
کربلا نہ پہنچنے والے زائرین کا اجتماع کل دارالحکومت تہران میں منعقد ہو گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں کل بروز پیراربعین حسینی کے موقع پر حضرت امام حسین (ع) اسکوائر پر حسینی عزاداروں کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوگا۔
اربعین کا پروگرام صبح 9 بجے شروع ہوگا اور 12 بجے اختتام پذیر ہوجائےگا۔ چہلم حضرت امام حسین (ع) کے پروگرام کا آغاز زیارت اربعین سے ہوگا۔ اس عظیم اجتماع سے حجۃ الاسلام شیخ مصطفی کرمی خطاب کریں گے۔
اس پروگرام میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائیگا۔ اور اربعین حسینی کے عزادار اجتماعی فاصلے کی رعایت اور ماسک لگا کر پروگرام میں شامل ہوں گے۔