ایران نے کیا طاقت کا مظاہرہ+ ویڈیو
ایران کی بری فوج کے تمام یونٹوں نے ملک کے شمال مغربی علاقوں میں فاتحان خیبر فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق جمعے کو شروع ہونے والی فاتحان خیبر فوجی مشقوں میں بری فوج کے دو بکتر بند بریگیڈ، ایک انفینٹری بریگیڈ، توپ خانے، ڈرون، الیکٹرانک وار فیئر یونٹ اور انجینیئرنگ کور کے جوان شریک ہیں جبکہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر بھی لازمی سپورٹ فراہم کرنے کے لیے علاقے پرواز کر رہے ہیں۔
دشمنوں کے لیے ان فوجی مشقوں کا اہم ترین پیغام یہ ہے کہ ایران کی بری فوج، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور ملکی دفاع کی ذمہ دار دیگر قوتیں، ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح آمادہ ہیں۔
ایران کی یہ فوجی مشقیں ایسے عالم میں شروع ہوئی ہیں کہ قرائن و شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت اسلامی ملکوں کے درمیان کشیدگی اور بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت استقامتی محاذ کے ہاتھوں سنگین ضربیں کھانے کے بعد اپنی گھناؤنی سازش کے تحت ایران کے ہمسایہ ملکوں کی سرزمین کو اپنے ناجائز مقاصد کے حصول اور جارحیت کی غرض سے استعمال کرنے کا راستہ ہموار کر رہی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کی فوجی مشقیں آج صبح شروع ہوئیں ۔ ان فوجی مشقوں میں بری فوج کی 216 ویں آرمرڈ بریگیڈ ، 316 ویں آرمرڈ بریگیڈ ، 25 ویں بریگیڈ ، 11 ویں آرٹلری گروپ ، یو اے وی ، انجینئرنگ گروپ ، اور ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔