سفارتی ڈپلومیسی پر ایران کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i393990-سفارتی_ڈپلومیسی_پر_ایران_کی_تاکید
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سفارتی طریقے سے گفتگو پر تاکید کی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۶:۱۳ Asia/Tehran
  • سفارتی ڈپلومیسی پر ایران کی تاکید

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سفارتی طریقے سے گفتگو پر تاکید کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں اپنے دورہ فرانس کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ نارمنڈی ورلڈ پیس فورم (Normandy World Peace Forum ) اور اسی طرح ہونے والی ملاقاتوں اور فرانس کے ذرائع ابلاغ سے ہونے والی گفتگو میں ایران کی جانب سے سفارتی طریقے سے گفتگو پر تاکید کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران علاقے میں اومن و صلح کا منادی ہے اور علاقے میں اپنے اس کردار کو نبھاتا رہے گا۔

واضح رہے کہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نارمنڈی ورلڈ پیس فورم (Normandy World Peace Forum ) میں شرکت کیلئے فرانس کا دورہ کیا تھا۔