جوہری معاہدے پر مکمل عمل در آمد کرنے پر یورپی یونین کی تاکید
یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ نے کہا کہ جوہری معاہدے میں ہمیں دوبارہ آنا ہو گا اور اس کا معنی یہ ہے کہ امریکہ پابندیاں ختم کر کے معاہدے میں واپس آ جائے۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بورل نے عرب نیوز سے گفتگو میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جوہری معاہدہ در اصل سلامتی کے نتائج میں سے ہے کہا کہ میں نے نیویارک میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللهیان سے کہا کہ ڈپلومیسی ہی اس مسئلے کا حل ہے اور ہمیں وقت ضائع کئے بغیر ویانا مذاکرات میں واپس آنا چاہئیے۔
یہ بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ ایران نے بارہا اعلان کیا کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں پرامن مقاصد کیلئے ہیں جبکہ یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ نے دعوی کیا تھا کہ اسے ایران کی منفی جوہری سرگرمیوں پر تشویش ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے اس سے قبل وضاحت کی تھی کہ مذاکرات اور گفتگو ایران اور ایرانی عوام کے مفادات کی ضمانت فراہم کرنے کیلئے ہونے چاہئیے اس لئے کہ اس سے قبل امریکہ کی خلاف ورزیوں اور یورپ کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ایران کے مفادات حاصل نہیں ہوئے۔