Oct ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
  • ایرانی فٹبال ٹیم ایشیا کی بہترین ٹیم ہے: اے ایف سی

اے ایف سی نے ایران کو عالمی کپ دو ہزار بائیس کے کوالیفائنگ مقابلوں کے پہلے راؤنڈ کی بہترین ٹیم قرار دیا ہے۔

قطر میں ہونے والے عالمی کپ فٹبال کے لیے دوسرے کوالیفائنگ راؤنڈ کے آغاز سے قبل اے ایف کی جاری کردہ رپورٹ میں ایرانی ٹیم کی اب تک کی کارکردگی کو انتہائی لائق تحسین قرار دیا گیا ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی ٹیم ایشیا ریجن کی بہترین ٹیم بن کر ابھری ہے اور عراق و شام کے مقابلے میں برتری نے، ایرانی ٹیم کو گروپ کی دو بہترین ٹیموں میں شامل کر دیا ہے۔
ایران کی قومی فٹبال ٹیم اگلے کوالیفائنگ میچوں میں، سات اکتوبر کو متحدہ عرب امارات اور بارہ اکتوبر کو جنوبی کوریا کے مقابلے میں میدان میں اترے گی۔

ٹیگس