ریسلنگ کے عالمی مقابلوں میں ایران کی دھوم
Oct ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
ناروے میں جاری کشتی کے عالمی مقابلوں میں پہلوانوں نے ابتدائی مقابلے میں اپنے حریفوں کو پچھاڑ دیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق ، ایران کے امیر حسین یزدانی اور محمد نخودی، اوسلو میں ہونے والے کشتی کے ابتدائی مقابلوں میں کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔
ایران ہی کے کامران قاسم پور بھی دوسرے مرحلےمیں اپنے روسی حریف کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔
ایران کے حسن یزدانی اور امیر حسین زارع آج طلائی تغمے کے حصول کے لیے اپنے حریفوں کا مقابلہ کریں گے۔
آج ہونے والے مقابلے، ایران کے قومی ٹیلی ویژن سے براہ راست نشر کیے جائیں گے۔