Oct ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • کورونا سے زیادہ خطرناک یکطرفہ جابرانہ اقدامات ہیں: ایران

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہماری دنیا آج دو مہلک بیماریوں یعنی کورونا وائرس اور یکطرفہ جبر آمیز اقدامات کا سامنا کر رہی ہے اور یکطرفہ کارروائی کورونا سے زیادہ خطرناک ہے۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کے سربراہ علی حاجیلاری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی دوسری کمیٹی کے اجلاس میں بھوک و افلاس کے خاتمے کے ساتھ ساتھ غذائی تحفظ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی غربت، بھوک اور خوراک کی عدم تحفظ سے متعلق  رپورٹوں نے کچھ بلا جواز سیاسی تحفظات کی وجہ سے حقائق بشمول یکطرفہ پن کے پھیلاؤ پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ اقوام متحدہ کی متعلقہ رپورٹوں میں غربت، بھوک اور غذائی عدم تحفظ کے علاقوں میں دنیا کی موجودہ خوفناک صورتحال کے بہت سے اسباب اور عوامل نمایاں ہیں اور دنیا میں کثیرالجہتی نظام کا استعمال موجودہ صورتحال سے نکلنے کے راستے کے طور پر تجویز کیا گیا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ان دونوں رپورٹوں میں کسی میں بھی یکطرفہ ،زبردستی، غیر قانونی اقدامات اور ترقی پذیر ممالک کے خلاف غیر قانونی پابندیوں اور غربت اور بھوک و افلاس کے بارے میں اس طرح کے اقدامات کے تباہ کن اثرات کا ذکر نہیں ہے۔

علی حاجیلاری نے کہا کہ اگر ہم واقعی اپنے اس دعوے میں مخلص ہیں کہ غربت اور بھوک و افلاس کا خاتمہ ہونا ہونا چاہئیے تو ایسی رپورٹوں میں یکطرفہ جبر آمیز کارروائیوں کے تباہ کن کردار کی عکاسی ہونی چاہئیے۔ کیونکہ یہ واضح ہے کہ جب تک یکطرفہ پن اور ناجائز اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا تو اس حوالے سے کوئی نتیجہ نکلنے کی امید نہیں کی جانی چاہئیے۔

ٹیگس