Oct ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • کھیل کے عالمی مقابلوں میں ایرانی کمپنیوں کی شاندار کارکردگی

ایران نے ممالک کی کمپنیوں کے مابین ہونے والے کھیل کے بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۲۳ تمغے حاصل کر لئے ہیں۔

ارنا نیوزکے مطابق ایران کے مرد اور خاتون کھلاڑیوں نے دوڑ کے میدان میں پانچ سونے کے، ایک چاندی کا اور دو کانسی کے تمغے حاصل کر لئے ہیں۔

اسی طرح ایران کی ہفت تپہ شوگر مِل اور سپاہان مبارکہ اسٹیل کمپنیوں کے تیراکوں نے رنگ برنگے گیارہ تمغے حاصل کئے، جبکہ ڈارٹس کے مقابلوں میں ایران مینرلز پروڈکشن کمپنی کے نشانہ بازوں نے فرانس، جرمنی، یونان، بیلجیئم، اور آسٹریا کو شکست دیتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

خیال رہے کہ جمعرات کو ممالک کی کمپنیوں کے مابین مختلف میدانوں میں بین الاقوامی مقابلے یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں شروع ہوئے ہیں۔

ٹیگس