Oct ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  • عراق میں کامیاب پارلیمانی انتخابات کے انعقاد پر ایران کے وزیر خارجہ کی مبارک باد

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب کے نام ایک پیغام میں عراق میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے پیغام میں عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کو مخاطب کرتے ہوئےعراق میں عوامی حاکمیت کے مقام و منزلت کے مظہر کی حیثیت سے اس ملک میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں امید ظاہر کی کہ عراق میں منتخب اراکین پارلیمنٹ اور عوامی اتحاد و یکجہتی نیز نئی حکومت کی تشکیل سے یہ ملک، امن و استحکام کی طرف بڑھے گا اور ترقی و پیشرفت کرے گا۔انھوں نے عراق میں امن و استحکام کے قیام پر ایران کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ اور تمام شعبوں میں ترقی و پیشرفت سے متعلق مشترکہ تعاون کے لئے تہران کی آمادگی کا بھی اعلان کیا۔

ٹیگس