Oct ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • المصطفی ایوارڈ دنیا کے پانچ مسلم سائنسدانوں کے نام

المصطفی ایوارڈ اس سال عالم اسلام کے پانچ بڑے سائنسدانوں کو دیا جائے گا۔

المصطفی ایوارڈ ایران کی جانب سے ہر دو سال کے بعد عالم اسلام سے تعلق رکھنے والے بڑے سائنسدانوں کو دیا جاتا ہے، جو علم کی سرحدوں کو وسیع کرنے اور انسانی زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

المصفطی ایوارڈ کمیٹی کے عہدیداروں کے مطابق سن دو ہزار اکیس کا المصطفی ایوارڈ، ایران کے پروفیسر کامران وفا، بنگلہ دیش کے  پروفیسر زاہد حسین، پاکستان کے پروفیسر محمد اقبال چوہدری، لبنان کے پروفیسر محمد صائغ اور مراکش کے پروفیسر یحی تیعلاتی کو دیا جا رہا ہے۔

پانچ میں دو مسلمان پروفیسر، یورپ میں مقیم ہیں جبکہ باقی اسلامی ملکوں کی اہم یونیورسٹی میں بنیادی سائنسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ایران کی المصطفی فاؤنڈیشن کی جانب سے اب تک تین بار عالم اسلام کے نو سائنسدانوں کو یہ ایوارڈ دیا جا چکا ہے۔

ٹیگس