Oct ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ اور سابق عراقی وزیر اعظم کی ملاقات، دونوں ممالک تعلقات کے مزید فروغ اور استحکام کے لئے پُرعزم

ایران کے وزیر خارجہ نے سابق عراقی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ تہران، عراق کے امن و استحکام کی حمایت اور خطے میں اس کے تعمیری کردار کا خیر مقدم کرتا ہے۔

حسین امیر عبداللھیان نے منگل کو سابق عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کو دائمی دوست اور برادر ملک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور عوامی تعلقات کے فروغ کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔

 ایران کے وزیر خارجہ نے باہمی تعلقات کے فروغ میں عادل عبدالمہدی کی وزارت عظمی کے دور میں ان کے کردار اور ان کی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی اور تہران بغداد تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔

 عراق کے سابق وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے دیرینہ رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ رشتے دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کے درمیان قربت کے لیے عظیم ‎سرمایہ ہیں۔

ٹیگس