Jan ۱۶, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران عراق کا ایک اہم اتحادی ہے؛ عراقی وزیراعظم کا بیان

عراقی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایران عراق کا ایک اہم اتحادی ہے اور اس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بغداد کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق عراقی وزیر اعظم نے برطانیہ کے اپنے سرکاری دورے کے دوران بی بی سی کے ساتھ گفتگو میں ایران اور عراق کے مضبوط تعلقات کے بارے میں بات کی۔ عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے کہا ہے کہ ایران اور عراق کے درمیان دہشت گردی اور دیگر معاملات پر بہترین اور موثر تعاون موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں ایران کے اثر و رسوخ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے اور یہ ایران مخالف پروپیگنڈا ہے۔ ایران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کا ساتھ دیا۔
ہمارے ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط ہیں اور تہران بغداد کا ایک اہم اتحادی ہے۔ عراقی وزیرِ اعظم نے کہا کہ بشار الاسد کی حکومت کے دوران دمشق کی درخواست پر شام میں ایران حاضر ہوا تاکہ دہشت گردی اور داعش کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔
السودانی نے کہا کہ حشد الشعبی کا معاملہ عراق کا اندرونی مسئلہ ہے جسے ملکی قوانین کے مطابق حل کیا جائے گا۔ یہ گروہ غیر ملکی افواج کی موجودگی کا مخالف ہے۔ ہم عراق سے امریکی اتحادی افواج کے انخلاء کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ٹیگس