Oct ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران ایشین فری اسٹائل تیکوانڈو مقابلوں کا چیمپیئن

ایشین فری اسٹائل تیکوانڈو کے تیسرے دور کے مقابلے تہران میں ایران کی کامیابی کے ساتھ ختم ہو گئے۔

ایشین فری اسٹائل تیکوانڈو کے تیسرے دور کے مقابلے دنیا کے آٹھ ملکوں منجملہ ایران، افغانستان، ہندوستان، پاکستان، ترکی، روس، عراق، اور لبنان کے ایک سو بیانوے کھلاڑیوں کی شرکت سے تہران کے استقلال ہوٹل میں منعقد ہوئے جو ایران کے تیکوانڈو کھلاڑیوں کی کامیابی پر ختم ہوئے۔ان مقابلوں میں ایرانی تیکوانڈو کھلاڑیوں نے سونے کا تمغہ حاصل کیا اور ایک سو پانچ پوائنٹ کے ساتھ پہلے مقام پر رہے۔چ اندی کے تمغے اور چھیاسٹھ پوائنٹ کے ساتھ ترکی دوسرے اور کانسی کے تمغے اور چھتیس پوائنٹ کے ساتھ ہندوستان تیسرے نمبر پر رہا جبکہ روس، عراق، لبنان، پاکستان اور افغانستان بالترتیب چوتھے سے آٹھویں نمبر پر رہے۔

ٹیگس