ایرانی خواتین کی قومی آئس ہاکی ٹیم کی کامیابی
Oct ۲۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۳ Asia/Tehran
ایران کی ویمن آئس ہاکی ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے مقابلوں میں دوسرا مقام حاصل کیا۔
ایران کی ویمن آئس ہاکی ٹیم کا، جمعرات کے روز فائنل میں روس کی ٹیم سے مقابلہ ہوا تاہم اس میچ میں روس کی ٹیم نے تین ایک سے فتح حاصل کرلی۔
ایران کی جانب سے واحد گول، فاطمہ اسماعیلی نے کیا۔ اس سے قبل کوالیفائی راؤنڈ میں ایران کی ٹیم نے روس اور متحدہ عرب امارات کو شکست دی تھی مگر فائنل میں دوبارہ ہونے والے میچ میں روس کی ٹیم نے فتح حاصل کرلی۔
واضح رہے کہ ایران کی ویمن آئس ہاکی ٹیم نے بین الاقوامی مقابلوں میں پہلی بار حصہ لیا تھا۔
ایران کی مردوں کی ٹیم بھی، روس کے مقابلے میں کامیابی حاصل نہ کر سکی تاہم اسے پانچواں مقام حاصل کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کے ساتھ میچ کھیلنا ہو گا۔