Oct ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • امریکہ علاقے اور خاص طور سے افغانستان میں بحران پیدا کرنا چاہتا ہے، کاظمی قمی

افغانستان کے امور میں ایران کے خصوصی نمائندے کاظمی قمی نے کہا ہے کہ امریکہ، علاقے اور خاص طور سے افغانستان میں بحران پیدا کرنا چاہتا ہے۔

انھوں نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے حالات سخت پیچیدہ بنے ہوئے ہیں جبکہ افغانستان پر امریکہ کے بیس سالہ غاصبانہ قبضے کا نتیجہ، افغان عوام کا قتل عام و غارتگری، بحران و بدامنی اور افغانستان کی معاشی بدحالی کے سوا اور کچھ نہیں نکلا ہے۔

افغانستان کے امور میں ایران کے خصوصی نمائندے کاظمی قمی نے کہا کہ ایسے سخت حالات میں بھی افغانستان میں دہشت گردانہ اقدامات اور افغانستان کی مظلوم قوم کے قتل عام کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے اور ان سب اقدامات کی اصل وجہ افغانستان سے متعلق امریکی پالیسیاں اور امریکی سازشیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا فرار اس ملک میں داعش دہشت گرد گروہ کے قدم جمانے اور اس ملک میں دہشت گردی کو فروغ حاصل ہونے کا باعث بنا ہے۔انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کا خواہاں ہے۔

ٹیگس