Oct ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

افغانستان کے پڑوسی ممالک کا ایک اہم اجلاس بدھ کے روز تہران میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے آج اپنی پریس کانفرنس میں تہران میں روس اور افغانستان کے پڑوسی ممالک کے اجلاس کے انعقاد کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ بدھ کو صدر مملکت ڈاکٹرسید ابراہیم رئیسی اس اجلاس کا افتتاح اور اجلاس سے خطاب کریں گے۔

خطیب زادہ نے مزید کہا کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوگا اور اس میں روس سمیت افغانستان کے چھے پڑوسی ممالک شرکت کریں گے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس اجلاس میں ازبکستان، تاجیکستان، ترکمنستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ موجود رہیں گے جبکہ چین اور روس کے وزرائے خارجہ انلائن شرکت کریں گے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ کل سبھی کی نظریں افغانستان کے مستقبل اور اس ملک کے عوام کے ارادوں کے عملی جامہ پہننے پر مرکوز ہوں گی اور افغانستان کے عوام اسلامی جمہوریہ ایران جیسے ممالک سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ یہ ممالک ان کے ارادوں کو عملی جامہ پہنانے میں مدد کریں۔ 

خطیب زادہ نے کہا کہ ایران اس وقت چالیس لاکھ افغان شہریوں کی میزبانی کررہا ہے۔‎

ٹیگس