Mar ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • افغانستان کی زیادہ تردرآمدات و برآمدات ایران کے ذریعے

افغانستان کی طالبان انتظامیہ کی وزارت صنعت و تجارت نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کی بیشترین درآمدات و برآمدات کا عمل، جنوب مشرقی ایران کی چابہار بندر گاہ کے ذریعے انجام پا رہا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: افغانستان کی طالبان انتظامیہ کی وزارت صنعت و تجارت کے حکام نے تاکید کی ہے کہ کابل کی توجہ اقتصاد و معیشت پر مرکوز ہے اور افغانستان نے مختلف ملکوں کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار کئے ہیں۔ اس سے قبل افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے ایک وفد نے اسی سلسلے میں ایران کا دورہ اور تجارتی و اقتصادی تعاون نیز ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے آزاد تجارتی علاقے چابہار بندر گاہ میں نمائندہ دفتر کھولے جانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ایران کی چابہار بندر گاہ آزاد سمندر تک، وسطی ایشیا کے مختلف ملکوں اور افغانستان کی رسائی کا قریب ترین ذریعہ ہے جس سے افغان تاجروں کو عالمی منڈیوں تک اپنی مصنوعات پہنچانے کا موقع بھی فراہم ہوتا ہے۔

ٹیگس