برطانوی شہروں میں مظلوموں کے حق میں آوازیں بلند، ’’انتفاضہ زندہ باد‘‘ کے نعروں کی گونج
برطانیہ کے مختلف شہروں میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلیوں میں ’’انتفاضہ زندہ باد‘‘، ’’آزادی فلسطین‘‘ اور ’’ظلم کے خلاف آواز بلند کرو‘‘ جیسے نعرے گونجتے رہے۔
سحرنیوز/دنیا: آپریشن طوفان الأقصیٰ کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ہزاروں برطانوی طلباء نے تعلیمی اور سیاسی اداروں کے انتباہات کو نظر انداز کرتے ہوئے لندن، ایڈنبرا اور گلاسگو سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کیے اور انتفاضہ زندہ باد کے نعرے کے ساتھ فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
ہولوکاسٹ سے بچ جانے والے کےایک شخص کے بیٹے مارک اوٹکائنڈ نے بھی لندن میں احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔انہوں نے اپنے ھا تھ میں ایسا پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر درج تھا کہ "ہولوکاسٹ سے بچ جانے والے کا بیٹا کہتا ہے: غزہ میں نسل کشی بند کرو۔" صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے زور دے کر کہا: "برطانوی ساختہ ہتھیار آج غزہ میں بچوں کا قتل عام کر رہے ہیں، یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔"
یہ احتجاجی مظاہرے ایسے وقت ہوئے جب برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اس سے قبل ٹائمز اخبار کے ایک مضمون میں ان مظاہروں کو "غیر برطانوی" قرار دیا تھا۔