Oct ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران کی مسلح افواج ، غیر متنازعہ علاقائی اور عالمی قوت : فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل، یوسف قربانی

ایرانی فوج کی فضائیہ کے سربراہ نے ایران کی مسلح افواج کو غیر متنازعہ علاقائی اور عالمی قوت قرار دیا ہے۔

ایرانی فوج کی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل، یوسف قربانی نے جمعرات کو ایران میں تیار ہونے والے فرینڈ شپ طیارے کی تقریب رونمائی سے خطاب میں کہا کہ آج دنیا کی فوجی ڈاکٹرائن میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج خاص اور ممتاز پوزیشن کی مالک ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی طاقت و توانائی کا راز یہ یقین ہے کہ ہم کرسکتے ہیں ۔

ایرانی فوج کی فضائیہ کے سربراہ نے ایران کے اندر تیار ہونے والے میزائل ڈیفنس سسٹم سمیت انواع و اقسام کے دفاعی وسائل کا ذکر کیا اور کہا کہ حال میں انجام پانے والی جنگی مشقیں بہت کامیاب رہی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ جنوبی ایران کے علاقے جاسک میں ہماری جنگی مشقوں کے دوران سمندر میں امریکی جنگی بیڑوں نے بھی اپنے ہاتھ اوپر اٹھادیئے یہ ایران کی مسلح افواج کی طاقت و توانائی کا نتیبجہ ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

 

ٹیگس