ایران: انقلاب مخالف دہشتگردی کا نیٹ ورک تباہ
Nov ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
ایران میں انقلاب مخالف دہشتگردی کے ایک نیٹ ورک کو تباہ کر دیا گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب واقع شہر رباط کریم کے پراسیکیوٹر (Prosecutor ) رحیم علی پور نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے انقلاب مخالف دہشتگردی کے ایک نیٹ ورک کا پتہ لگا کر اسے تباہ کردیا۔ اس گروہ کے غیر ممالک سے رابطے تھے۔
رحیم علی پور کا کہنا تھا کہ اس گروہ نے اس علاقے میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس گروہ کے کئی سرکردہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔