افغانستان کیلئے ایران کی انسانہ دوستانہ امداد
Nov ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی گیارہویں انسانہ دوستانہ امدادی کھیپ کو افغانستان کے صوبے ہرات میں طالبان کے مقاہمی عہدیدراوں کے حوالے کردیا گیا۔
ہرات میں افغان خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 ٹن چاول، 20 ٹن دیگر خوراک اور سردیوں کے گرم ملبوسات پر مشتمل یہ امدادی کھیپ ہرات میں طالبان کے مقامی اہلکاروں کے حوالے کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ایران کی انسان دوستانہ امداد 5 ٹرکوں میں تھی جو طالبان کی عبوری حکومت کے اہلکاروں کو عطیہ کی گئی تاکہ ضرورت مندوں اور غریبوں کے درمیان اسے تقسیم کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دومہینوں کے دوران ایران کیجانب سے افغان عوام کیلئے یہ گیارہویں انسان دوستانہ امدادی کھیپ ہے۔
اس سے پہلے اسی طرح کے عطیات خاص طور پر خوراک، ادویات، کمبل اور موسم سرما کے لئے گرم کپڑے، ایران سے کابل، ہرات، قندوز اور قندھار بھیجے جا چکے ہیں۔