ایران ترقی و پیشرفت کی راہ پر گامزن
Nov ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
امریکی پابندیوں کے باوجود ایران ہر شعبے میں ترقی کر رہا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اقتصادی کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مسائل اور مشکلات کے حل میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے اور ایران کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ حکومتی ارکان کو اس طرح ہم آہنگ اور منظم عمل کرنا چاہیے تاکہ ایک دوسرے کے اقدامات مسائل اور مشکلات کے حل کے سلسلے میں ممد و معاون ثابت ہوں۔ اس اجلاس میں تیل اور کیمیکل اشیاء کی برآمدات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
مرکزی بینک کے ڈائریکٹر نے اس اجلاس میں غیر ملکی کرنسی کی صورتحال اور بیرون ملک ایرانی اثاثوں کی واپسی کے بارے میں بھی اقتصادی کمیٹی کے ارکان کو بریفنگ دی۔