Nov ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان نے کی تجارت کے فروغ پر تاکید

ایران کے وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی اور پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر تجارت نے تہران میں ملاقات کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی رستم قاسمی اور پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داوود نے تہران میں ہونے والی ملاقات میں اس بات سے اتفاق کیا کہ اشیاء کی ترسیل اور تجارتی ترقی و خوشحالی کے مقصد سے دونوں ممالک کے درمیان ٹرکوں کے گزرنے میں سہولیات پیدا کی جائیں گی۔

ایران پاکستان مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کے سربراہوں کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو آسان بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ اس سلسلے میں زیر بحث موضوعات میں سے ایک پاکستانی ٹرکوں کی ایران سے ترکی اور یورپ تک آمدو رفت کے ساتھ ساتھ ایرانی ٹرکوں کا پاکستان اور چین جانے میں آسانی لانا بھی شامل تھا۔

اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے درمیان بین الاقوامی پروازوں کی تعداد بڑھانے کا بھی جائزہ لیا گیا اس کے علاوہ پاکستان نے پیشین- ریمند پر مشترکہ سرحدی بازار کو دوبارہ کھولنے کی بھی اپیل کی۔

اس موقع پررستم قاسمی نے کہا کہ ایران اور پاکستان ایک ماہ کے اندر اٹھائے گئے تمام اقدامات پر عمل کریں گے تاکہ ایک حتمی معاہدے پر پہنچ سکیں۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم نے خطے کے ممالک بالخصوص علاقے میں اہم کردار ادا کرنے والے ملک ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔

ٹیگس