ایران نے دکھایا زور+ ویڈیو
Nov ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
مکران کے ساحلوں کے قریب، ذوالفقار چودہ سو فوجی مشقوں کا اصلی مرحلہ اتوار سے یا رسول اللہ کے مقدس کوڈ سے شروع ہو گیا ہے جس میں ایران کی مسلح افواج کے انفنٹری، آٹلری، اور انجینئرنگ کور کے علاوہ، اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ، بحریہ کے مختلف فلوٹس، فضائیہ کے جنگی جہاز اور ڈرون طیاروں نے حصہ لیا۔
فرضی دشمن کی الیکٹرانک معلومات اور سگنلوں کا پتہ لگانا اور انہیں سننا اور دشمن کے سگنلوں کو ناکارہ بنانا، مشقوں کے اہم ترین مرحلے میں شامل ہیں اور اس مقصد کے لیے، مخصوص الیکٹرانک نظام کے علاوہ ابابیل، یسیر، صادق، مہاجر اور سیمرغ جیسے ڈرون طیارے اور پی تھری ایف، آر ایف چار، بوئینگ سیون او سیون جیسے جاسوس طیاروں کا استعمال کیا گیا۔