امریکی پابندیاں پائیدار ترقی کے اہداف میں رکاوٹ
Nov ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
ایران نے دنیا کے مختلف ملکوں کے خلاف امریکی پابندیوں کو پائیدار ترقی کے عالمی پروگرام میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں، پابندیوں کا شکار ملکوں کی مالی وسائل تک رسائی میں رکاوٹ بن رہی ہیں جس سے پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے نتیجے میں ایرانی عوام کو بنیادی ضروریات کی اشیا کے حصول اور خاص طور سے کورونا کے تدارک کے لیے لازمی دواؤں اور میڈیکل آلات کی قلت کا سامنا ہے ۔انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے اہداف کی تکمیل اور اس عالمی ادارے کے قوانین اور ضابطوں کی ازخود پابندی کرے۔