Nov ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • اٹلی کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایران کے وزیر خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے اطالوی ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو میں ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں موجودہ صورت حال کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا ہے۔

حسین امیر عبد اللہیان نے لوئیجی دی مایو سے ٹیلیفون پر گفتگو میں ویانا مذاکرات سے متعلق درپیش مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل قصوروار امریکہ ہے جس کی وجہ سے موجودہ صورت حال بنی ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران کی موجودہ نئی حکومت نتیجہ دیکھنا چاہتی ہے اور وہ ایک اچھے سمجھوتے کے لئے تیار ہے۔اس گفتگو میں اٹلی کے وزیر خارجہ نے بھی ویانا مذاکرات کے لئے جاری کوششوں کے مثبت عمل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس مثبت عمل کے قابل قبول نتائج برآمد ہوں گے تاکہ ایران اور اٹلی کے درمیان تجارتی تعلقات میں ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ توسیع کا مشاہدہ کیا جا سکے۔

اس ٹیلیفونی گفتگو میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کو اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور صلاح و مشورے کا عمل مسلسل جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگس