ایرانی خواتین کی قومی ٹیم، تیر کمان کے عالمی مقابلوں کے فائنل میں
Nov ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۴ Asia/Tehran
ایرانی خواتین کی قومی ٹیم بنگلہ دیش میں ہونے والے تیر کمان کے عالمی مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
تیر اندازی فیڈریشن کی اطلاع کے مطابق ایرانی تیراندازوں نے دو شعبوں مردوں کی ریکریو ٹیم اور خواتین کی کمپاؤنڈ ٹیم میں مقابلہ کیا۔
ایرانی خواتین کی ٹیم نے ان مقابلوں کے پہلے مرحلے میں بنگلہ دیش کی ٹیم کے ساتھ مقابلہ کیا اور اسے دو سو چھبیس کے مقابلے میں دو سو ستائیس کے اسکور سے شکست دے کر سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اور پھر سیمی فائنل میں ہندوستان کی ٹیم کو دو سو بیس کے مقابلے میں دو سو ستائیس کے اسکور سے شکست دی اور اس طرح ایران کی خواتین کی تیر کمان ٹیم فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ جنوبی کوریا کی ٹیم سے ہو گا۔