Nov ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
  • ایران، قطر فٹبال ورلڈ کپ ۲۰۲۲ سے ایک قدم کے فاصلے پر

ایران نے فٹبال ورلڈکپ ۲۰۲۲ کے لئے کوالفائنگ راؤنڈ کے آخری مرحلے میں شام کی ٹیم کو تین صفر سے ہرا دیا۔

ایران پرس کی رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے اردن کے ملک عبد اللہ ثانی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اپنے چھٹے میچ میں شام کے خلاف تین گول اسکور کئے اور اس طرح ۲۰۲۲ کے قطر فٹبال ورلڈ کپ کے لئے اپنی امیدیں مزید مضبوط کر لیں۔

سردار آزمون، احسان حاج صفی اور علی قلی زادہ نے ایران کے لئے ایک ایک گول اسکور کئے۔ اس کامیابی کے ساتھ ایران کی ٹیم کو مجموعا ۱۶ پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل ایران کی ٹیم پانچ میچ جیت چکی ہے جبکہ ایک میچ میں اپنے حریف کے ساتھ مساوی رہی ہے اور اس طرح ایران اپنے گروپ میں سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔

جنوبی کوریا چودہ اور امارات چھے پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

ایران کے ابھی مزید چار اور میچ باقی ہیں جن میں سے ورلڈ کپ دوہزار بائس کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے صرف ایک اور میچ جیتنے کی ضرورت ہے۔

 

ٹیگس