امریکہ حقیقت کو مسخ کر کے کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکتا: ایران
Nov ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ بے بنیاد اور من گھرٹ بیانات دیتا رہتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ، حقیقت کو مسخ کر کے کسی بھی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکتا تاہم زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی ناکام پالیسی کو ترک کرنے جیسے دانشمندانہ فیصلے نتیجہ خیز ہوسکتے ہیں۔
سعید خطیب زادہ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امریکہ بے بنیاد اور من گھرٹ بیانات دیتا رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے میں واپسی کی ضرورت سے متعلق جھوٹ، من گھرٹ اور بے بنیاد بیانات اور اسی طرح فوٹو سیشن اور دکھاوے کے اجلاس کے انعقاد سے اس حقیت کو بدلا نہیں جا سکتا اور حقیقت بھی یہی ہے کہ امریکہ کے برعکس ایران نے کبھی بھی جوہری معاہدے کو نہیں چھوڑا۔