Nov ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکہ کو ایران کی میزائل طاقت کا اعتراف

مغربی ایشیا کے لیے امریکی دہشت گرد فوجی کمانڈ سینٹ کام نے ایران کے بیلسٹک میزائلوں کی طاقت اور ان کی ایکوریسی کا اعتراف کیا ہے۔

دہشت گرد امریکی فوجی کمانڈ سینٹ کا م کے سرغنہ کینٹ مکنزی نے ٹائمز جرید کو انٹرویود دیتے ہوئے کہا کہ، ایران کے میزائل پوری قوت کے ساتھ اپنے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کینٹ مکنزی کا کہنا تھا کہ پچھلے چند برس کے دوران ایرانیوں نے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کا انتہائی کار آمد پلیٹ فارم تیار کرلیا ہے۔ دہشت گرد امریکی فوج سینٹ کام کے سرغنہ نے اپنے اس انٹرویو میں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں فرسودہ دعووں کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صدر نے کہا ہے کہ ہم انہیں ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

مکنزی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور چارجمع ایک گروپ کے درمیان مذاکرات کا نیا دور انتیس نومبر سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں شروع ہونے والا ہے۔

ایران پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ امریکہ کی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کا خاتمہ ساتویں دور کے مذاکرات میں تہران کی اصل ترجیح ہے۔

ٹیگس