Nov ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۳ Asia/Tehran
  • زیاد النخالہ۔ فلسطینی رہنما
    زیاد النخالہ۔ فلسطینی رہنما

ایران فلسطینی کاز کا دفاع کرنے والے ملک ہے اور اس کا یہ موقف کبھی تبدیل نہیں ہوگا۔ یہ بات جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہی۔

المیادین ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے فلسطینی امنگوں کے دفاع کا سلسلہ کبھی نہیں رکے گا اور اسرائیل کے ساتھ اس کی دشمنی بھی ختم نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے مظلوم عوام بھی فلسطینیوں اور ان کی تحریک مزاحمت کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔ جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ نے واضح کیا کہ استقامی محاذ نے جنگ سیف القدس کے بعد اپنی دفاعی طاقت پوری طرح بحال کرلی ہے اور ہم مسلسل دیسی ہتھیار بنا کر اپنی طاقت میں اضافہ کر رہے حتی ہم ڈرون طیارے بنانے کے قابل ہیں۔

زیاد النخالہ نے کہا کہ استقامت و مزاحمت کسی خاص وقت اور جگہ تک محدود نہیں ہے اور یہ سلسلہ پوری قوت کے ساتھ رہے گا۔

ٹیگس