اسرائیل کو ایران کا دندان شکن جواب
ویانا میں عالمی تنظیموں میں تعینات ایران کے مستقل نمائندے نے اسرائیل کے ایران مخالف بیانات اور بے بنیاد الزامات کا دندان شکن جواب دیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں عالمی تنظیموں میں تعینات ایران کے مستقل نمائندے محمد رضا غائبی نے جمعرات کے روز بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں اسرائیل کے ایران مخالف بیانات اور بے بنیاد الزامات کے جواب میں کہا کہ اسرائیل کی جناب سے عدم پھیلاؤ اور حفاظتی اقدامات کی اہمیت کا پروپگنڈہ کرنا ایک مافیا گروپ کے سرغنہ کی طرف سے انسداد منظم جرائم کے قوانین کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی طرح ہے۔
محمدرضا غائبی نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اسرائیلی نمائندے نے ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں پر ایک طویل اور مدھم افسانوی کہانی پیش کر کے بورڈ آف گورنرز کا قیمتی وقت ضائع کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سے بہترتھا کہ وہ خطے میں اپنے وحشیانہ جرائم، خفیہ جوہری پروگرام اور جوہری دھماکوں یا پرامن ایٹمی تنصیبات کو ہدف بنانے یا ایٹمی سائنسدانوں کے قتل کی بات کرتے۔
انہوں نے کہا کہ ناجائز صہیونی حکومت کہ جو کسی تخفیف اسلحہ یا ہتھیاروں کے کنٹرول کے معاہدے کا فریق نہیں ہے اور اپنی تمام جوہری تنصیبات اور سرگرمیوں کو آئی اے ای اے کے دائرے سے دور رکھا ہوا ہے اس حد تک گستاخ ہوا ہے کہ وہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے اور NPT کے دیگر اراکین کو نشانہ بنا رہی ہے۔
محمد رضا غائبی نے کہا کہ عدم پھیلاؤ کی اہمیت اور حفاظتی نظام کے بارے میں اسرائیل کی باتیں انسداد منظم جرائم کے قوانین کی اہمیت پر ایک مافیا گروپ کے سربراہ کی باتوں سے ملتی جلتی ہیں۔